Saturday, January 22, 2022  | 18 Jamadilakhir, 1443

بیگم شمیم اخترکی نمازِ جنازہ لندن میں ادا کردی گئی

SAMAA | - Posted: Nov 27, 2020 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Nov 27, 2020 | Last Updated: 1 year ago

فوٹو: ٹوئٹر

سابق وزیراعظم نوازشریف اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ لندن کی ریجنٹ پارک مسجد میں ادا کردی گئی۔

لندن میں کرونا لاک ڈاؤن قوانین کے تحت 30افراد کو نماز جنازہ میں شرکت کی اجازت دی گئی تھی۔ نماز جنازہ میں نوازشریف، اسحاق ڈار، حسن نواز، حسین نواز، سلمان شہباز،علی ڈار اورعلی عمران سمیت خاندان کے دیگر افراد نے شرکت کی۔

مرحومہ شمیم اختر کی میت برٹش ایئرویز کی پرواز بی -اے0259 سے کے ذریعے پاکستان روانہ کردی گئی ہے۔

دوسری جانب ن لیگی ترجمان مریم اورنگزیب اس قبل کہہ چکی ہیں کہ مرحومہ بیگم شمیم اختر کی میت ہفتے کے دن صبح پاکستان پہنچے گی۔

ن لیگ کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نماز جنازہ کے وقت اور مقام کا اعلان جلد کردیا جائےگا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube