فوٹو: وکی پیڈیا
کرونا وائرس کی دوسری لہر کے خطرات کے باعث کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کے دفاتر میں آفس عملے کو 50فیصد تک محدود کردیا گیا۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی نے محکمہ داخلہ کی سفارش پر احکامات جاری کردیے ہیں جس کے مطابق کے ایم سی ملازمین ایک روز چھٹی اور ایک روز ڈیوٹی کرینگے۔
کے ایم سی افسران و ملازمین کو گھروں سے آن کال کام کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں جبکہ 50فیصد اسٹاف ایک روز ڈیوٹی اور دیگر 50فیصد اسٹاف آئندہ روز ڈیوٹی کرے گا۔
کے ایم سی ہیڈ آفس اور دیگر دفاتر میں ماسک پہنے کی پابندی پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
دوسری جانب یہ تجویز بھی زیر غور ہے کہ کےایم سی دفاتر میں پبلک ڈیلنگ کو بند اور شہریوں کی آمد پر پابندی عائد کردی جائے۔