Thursday, January 20, 2022  | 16 Jamadilakhir, 1443

کندھ کوٹ:کچے میں پولیس آپریشن،متعدد ڈاکو مارے گئے

SAMAA | - Posted: Nov 27, 2020 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Nov 27, 2020 | Last Updated: 1 year ago

کندھ کوٹ میں کچےکےعلاقے میں پولیس نےڈاکوؤں کےخلاف آپریشن دوسرے روز بھی جاری ہے۔

ایس ایس پی امجد احمد شیخ نے بتایا کہ کندھ کوٹ میں پولیس آپریشن میں پولیس کمانڈوزسمیت3 سوپولیس اہلکار،بکتر بند گاڑیاں اورہیوی مشینری کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

ایس ایس پی نےبتایا کہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے6بکتربندگاڑیوں کوشدید نقصان پہنچا ہے۔پولیس کی فائرنگ سے گذشتہ روز3 ڈاکوؤں سمیت ایک خاتون ڈاکو بھی ماری گئی جبکہ 5 ڈاکو زخمی ہیں۔

درانی مہر کے علاقے میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران اظہر شیخ، ایک بچی ماریہ شیخ اور غلام میرانی کو بازیاب کرالیا۔

پولیس نے آپریشن کے دوران ڈاکوؤں کے متعدد ٹھکانوں کو مسمار کردیا جبکہ ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔

اس سے قبل گذشتہ روز پولیس مقابلے میں مارے گئے 3 ڈاکوؤں کی لاشیں واپس دینے سےانکار کردیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ جب تک مغوی خاتون بچوں اوردیگر کو بازیاب نہیں کرینگے تب تک لاشیں نہیں دینگے۔

 مزیدپڑھئے:کندھ کوٹ: پولیس آپریشن میں 3 ڈاکو، ایک عورت ہلاک

ایس ایس پی امجد احمد شيخ کےمطابق کچے کےعلاقے میں آپریشن میں پولیس کوبڑی کامیابی ملی اورڈاکوؤں سے بھاری تعداد میں گولیاں،راکٹ لانچر،کلاشنکوف اور ایل ایم جی برآمد کرلی گئی ہے۔

ایس ایس پی کےمطابق ڈاکوؤں کےخلاف آپریشن کچےکےعلاقے میں امن امان قائم کرنے میں اہم کردارادا کرےگا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube