نومولود اسپتال اسٹاف کی آنکھ کا تارا بن گیا
فیصل آباد کے الائیڈ اسپتال میں ایک ننھا بچہ ہے جسے اس کے والدین تو اپنے پاس نہیں رکھ سکے لیکن وہ اسپتال کے عملے کی آنکھ کا تارا ضرور بن چکا ہے۔
اسپتال میں ايک ایسا نومولود ہے جسے دنیا میں آئے 10 روز بیت چکے ہیں لیکن اس کی کوئی پہچان نہيں ہے۔ ماں کی ممتا اور باپ کی شفقت سے محروم اس بچے کو اسپتال کی نرسیں اور دیگر اسٹاف ’’ہیرو‘‘ کہتا ہے اور اس ننھے بچے میں اسپتال کے عملے کی جان ہے۔ اس ننھے ہیرو کو کبھی ایک نرس بہلاتی ہے تو کبھی دوسری گود میں اٹھا لیتی ہے۔
یہ بچہ جسے اس کے والدین اسپتال ہی میں چھوڑ گئے نرسری وارڈ میں ہے۔ ایک نرس کا کہنا ہے کہ یہ بچہ ہمارے وارڈ کا ہیرو ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بچے کی پیدائش کے بعد والدین اسے چھوڑ کر نہ جانے کہاں چلے گئے یہ اسپتال میں کوئی نہیں جانتا تاہم انہیں ڈھونڈنے کی کوششیں جاری ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اسپتال انتظامیہ نے نومولود کے والدین کی تلاش کیلئے پولیس کو بھی اطلاع کردی ہے۔
سسٹر سلمیٰ کا کہنا ہے کہ یہ ایک قبل از وقت ولادت پانے والا بچہ تھا لیکن اب ٹھیک ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فارم پر اس کے والدین جو فون نمبر لکھ کر دے گئے تھے، اس پر رابطہ کرتے ہیں تو کوئی کال اٹینڈ کرکے بند کر دیتا ہے۔
عملے کا کہنا ہے کہ اسپتالوں میں بچوں کو لاوارث چھوڑ جانے کے واقعات رپورٹ ہوتے رہتے ہیں لیکن پتہ نہیں ایسی کیا مجبوری ہوتی ہوگی جو والدین اپنے جگر گوشوں کو یوں بے آسرا چھوڑ کر چلے جاتے ہیں۔
آپ کے تبصرے :
I want to adopt this child plesse guide me where and how to contact
I want to adopt this child
I have no baby
Plz give me this child