Sunday, November 28, 2021  | 22 Rabiulakhir, 1443

سلیکٹڈ نے سلیکٹرز کی بھی مٹی پلید کردی، مریم نواز

SAMAA | - Posted: Nov 26, 2020 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Nov 26, 2020 | Last Updated: 1 year ago

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ شہباز شریف اور حمزہ میاں نواز شریف سے وفاداری کی وجہ سے قید کاٹ رہے ہیں۔ اگر شہباز شریف اپنے بھائی کو دھوکا دے دیتے تو عمران خان پر کسی کی نظر نہ پڑتی۔ سلیکٹڈ نے اپنے سلیکٹرز کی بھی مٹی پلید کردی ہے۔

جاتی امرا میں صحافیوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ کشمیر کا آپ مقدمہ ہار چکے ہیں اور اب اسرائیل کی بات کررہے ہیں۔ اب لوگ عمران کو اس قابل نہیں سمجھتے کہ اس کو کسی چیز کا الزام دیں بلکہ وہ براہ راست اس کے ’بڑوں‘ سے سوال کرتے ہیں۔

پارٹی کے بارے میں بات کرتے ہوئے مریم نوز نے کہا کہ کبھی چچا بھتیجی کی لڑائی اور کبھی دو بیانیے کا شوشا چھوڑا جاتا ہے۔ مگر ہم ایک ہیں۔ دادی آخر وقت تک شہباز شریف کو کہتی رہیں کہ نواز شریف کا ساتھ دو۔ شہباز شریف نے اپنے بھائی کے لیے بہت کچھ قربان کیا، اس کی مثال نہیں ملتی۔ اگر شہباز شریف اپنے بھائی کو دھوکا دے دیتے تو عمران خان پر کسی کی نظر نہ بھی پڑتی۔

ملکی حالات کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ جب ایکسٹنشنز ملتی ہیں، تو مسائل شروع ہوتے ہیں۔ جس طرح کے ملک کے حالات ہوچکے ہیں، اس میں حکومت کا جانا بنتا ہے۔ اس وقت ملک اندھے راستے پر چل رہا ہے۔ مجھے خوف ہے کہ جس طرف حالات جا رہے ہیں، خدانخواستہ ہم کسی خوفناک حادثے کا شکار ہو سکتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس کو معیشت نہیں کہنا آتا وہ کیا ملک چلائے گا۔ عمران خان کہتا ہے میرے بہنوئی کے دوست کے پلاٹ پر قبضہ ہوا۔ کوئی ان کو بتانے والا نہیں کہ ایسی باتیں ٹی وی پر نہیں کرتے۔ وہ اپنے سلیکٹرز کی مٹی پلید کر رہا ہے۔ ہمیشہ نوکری نہیں بچائی جاتی، نوکری کے بعد بھی کچھ ہوتا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ اگر عمران خان کے اقتدار میں آئے بغیر لوگوں کو کٹھ پتلی کا مطلب سمجھاتے تو شاید انہیں سمجھ نہ آتی۔ اب لوگ خود سب کچھ سمجھ گئے ہیں۔ اس لیے لوگ عمران خان کو تو اس قابل بھی نہیں سمجھتے کہ اس کو الزام دیں۔ عمران خان اس لحاظ سے خوش قسمت ہے کہ لوگ الزام بھی اس کے ’بڑوں‘ کو کی جانب انگلیاں اٹھا رہے ہیں۔

جیل میں گزارے گئے ایام کے بارے میں مریم نواز نے صحافیوں کو بتایا کہ اٹک جیل میں فنگس والی ادویات کھانے پر مجبور تھی۔ مجھے جیل میں چوہوں کا بچا ہوا کھانا کھلایا جاتا تھا۔ مرحومہ دادی کی یاداشت ختم ہو چکی تھی۔ وہ آخرتک سمجھتی رہی کہ میں جیل میں ہوں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube