فوٹو: آن لائن
سندھ ہائی کورٹ نے قیدیوں کی جیل منتقلی کے وقت بائیو میٹرک کو لازمی قرار دے دیا۔
جیلوں میں جعلی قیدیوں کو رکھنے سے متعلق درخواست کی سماعت سندھ ہوئی کورٹ میں ہوئی۔ محکمہ داخلہ سندھ، آئی جی جیل خانہ جات اور اے آئی جی لیگل نے رپورٹ جمع کرا دی۔
عدالت نے قیدیوں کی جیل منتقلی کے وقت مجرمان کا بائیو میٹرک لازمی قرار دے ديا۔ جیل منتقلی کے وقت شناختی کارڈ لازمی رکھا جائے اور کریمنل ریکارڈ بھی فراہم کیا جائے۔
عدالتی حکم کی کاپی تمام جیلوں اور دیگر محکموں کو بھيجنے کا بھی حکم ديا گیا اور جو ادارہ عدالتی حکم کی خلاف ورزی کرے گا اسکے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے گی۔