Wednesday, January 20, 2021  | 5 Jamadilakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

حکومت کا اینٹوں کے بھٹےبند کرانے کا انوکھا طریقہ

SAMAA | - Posted: Nov 25, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 25, 2020 | Last Updated: 2 months ago

فیصل آباد میں محکمہ تحفظ ماحولیات نے آلودگی کا سبب بننے والے اینٹوں کے بھٹے سخت کارروائیوں کے باوجود چلتے رہنے پر انہیں بند کرنے کا نیا طریقہ اپنا لیا۔

محکمے کا کہنا ہے کہ دھواں اگلنے اور آلودگی پھیلانے والے ان اینٹوں کے بھٹوں کو سیل بھی کیا گیا اور جرمانے بھی عائد کیے گئے لیکن پھر بھی یہ کام بند نہیں ہوا لہذا تنگ آکر اب ایسے بھٹوں میں فائر ٹینڈرز کی مدد سے پانی بھر دیا جاتا ہے۔

ڈسڑکٹ افسر ماحولیات عارف علی نے بتایا کہ محکمے کو بھٹوں میں پانی ڈالنے کا آئیڈیا بارش سے آیا کیوں کہ جب بارش ہوتی ہے تو بھٹے کئی کئی دن بند رہتے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ 6 بھٹوں کی چمنیوں اور آگ کی بھٹیوں میں پانی ڈال دیا گیا ہے اور اب صورتحال یہ ہے کہ ریسکیو کی فائر فائٹر گاڑیاں دیکھ ہی بھٹے خودبخود بند کیے جانے لگتے ہیں۔

صنعتی شہر میں اسموگ کےباعث آلودگی کی شرح بڑھتی جا رہی ہے اور بھٹوں کے خلاف اس منفرد اقدام پر شہری خوش ہیں۔

ایک شہری کا کہنا ہے کہ ہم آلودہ ترین شہر میں رہتے ہیں اور اس کی آلودگی بڑھانے والوں کو ایسی سزائیں ملنی چاہئیں کہ وہ اس حرکت سے باز آجائیں۔

محکمہ ماحولیات کے مطابق پابندی کے باوجود چلنے والے 150 سے زائد بھٹوں کو سیل کیا گیا جبکہ انکے مالکان کے خلاف مقدمات بھی درج کروائے گئے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube