Wednesday, January 20, 2021  | 5 Jamadilakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

گلگت بلتستان اسمبلی کے ارکان نے حلف اٹھالیا

SAMAA | - Posted: Nov 25, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 25, 2020 | Last Updated: 2 months ago

گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے نو منتخب اراکین نے حلف اٹھالیا۔ پیپلز پارٹی کے ارکان نے مبینہ دھاندلی کے خلاف بطور احتجاج بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر اجلاس میں شرکت کی۔

گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کا اجلاس اسپیکر فدا ناشاد کی زیرصدارت منعقد ہوا جس میں نو منتخب 33 ارکان نے حلف اٹھایا۔ اسپیکر فدا ناشاد نے ان سے حلف لیا۔ واضح رہے کہ فدا محمد ناشاد نئے اسپیکر کے انتخاب کے بعد سبکدوش ہوجائیں گے۔

نومنتخب اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں پیپلز پارٹی کے ارکان نے بازووں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر شرکت کی۔ اپوزیشن کی تمام جماعتیں بشمول پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نواز نے انتخابات میں ’تاریخ کی بدترین‘ دھاندلی کے الزامات عائد کیے ہیں۔ الیکشن کمیشن اور تحریک انصاف کی وفاقی حکومت نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔

مخصوص نشستوں کا نوٹی فکیشن جاری

حلف اٹھانے سے قبل گلگت بلتستان کے الیکشن کمیشن نے خواتین اور ٹیکنوکریٹس کے لیے مختص نشستوں پر منتخب ہونے والے ارکان کی فہرست بھی جاری کردی جس کے مطابق تحریک انصاف کو 9 مخصوص نشستوں میں 6 سیٹیں ملیں۔ پیپلز پارٹی کے حصے میں 2 اور مسلم لیگ نواز کے حصے میں ایک مخصوص نشست آئی۔

وزیراعلیٰ کون ہوگا

تحریک انصاف نے تاحال حتمی امیدوار نامزد نہیں کیا مگر 3 ناموں کے بارے میں قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں اور یہ بھی کہا جارہا ہے کہ مرکزی قیادت نے انہیں ’شارٹ لسٹ‘ کردیا ہے۔ ان میں خالد خورشید خان، فتح اللہ خان اور کرنل ریٹائرڈ عبداللہ بیگ شامل ہیں۔ حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کریں گے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube