ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی
گلگت میں انتخابات کے دوران اپوزیشن جماعتوں سے احتجاج کا سلسلہ اس سلسلے میں ہنگامے پھوٹ پڑے ہیں۔
گلگت میں صوبائی وزير کی گاڑی پیپلزپارٹی کے اراکین کی جانب سے مظاہرے کے دوران جلائی گئی جس پر پاکستان کا جھنڈا نصب تھا۔
نوجوان نے گلگت ميں جلتی گاڑی سے پاکستاني پرچم کو اتار لیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
واضح رہے کہ 2روز قبل گلگت میں پرتشدد مظاہروں کے دوران صوبائی نگراں وزير کی گاڑی جلائی گئی تھی۔