فوٹو: آن لائن
کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر راولپنڈی میں ضلعی انتظامیہ نے 2 شادی ہالز اور 2 ریسٹورنٹ سیل کر دیے۔
ڈی سی انوارالحق کہتے ہیں کہ غیر ذمہ داروں کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی ہے۔ شادی ہال اور ریسٹورنٹ کو چیک کر رہے ہیں جبکہ ہاسٹلز کو بھی دیکھ رہے ہیں۔ نو ماسک نو سروس کا بورڈ لازمی ہونا چاہیے۔
ڈی سی راول پنڈی کا کہنا ہے کہ غیر ذمہ داروں کو جرمانوں کے ساتھ متعلقہ تاجروں کا کاروبار بھی سیل کر دیا جائے گا۔
راول پنڈی میں روزانہ 150 سے زائد کرونا کے پازیٹو کیسز آرہے ہیں۔ ٹیکسلا کے آئسولیشن سینٹر میں ڈھائی ہزار مریضوں کی جگہ موجود ہے۔