Wednesday, January 20, 2021  | 5 Jamadilakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

آصف غفور لیفٹیننٹ جنرل بن گئے

SAMAA | - Posted: Nov 25, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 25, 2020 | Last Updated: 2 months ago
Asif Ghafoor

فوٹو: آن لائن

پاکستان آرمی میں 6 میجر جنرل نے لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی پالی جبکہ اعلیٰ سطح پر تعیناتیاں بھی کی گئی ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ترقی پانے والوں میں میجر جنرل آصف غفور بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ حسن اظہر، سلمان فیاض غنی، سرفراز علی، اختر نواز اور محمد علی بھی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر فائز ہوگئے۔

لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور آئی جی کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی مقرر کر دیے گئے۔ اس سے قبل وہ ڈی جی آئی ایس پی آر بھی رہ چکے ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل عبدالعزیز کور کمانڈر لاہور، لیفٹیننٹ جنرل محمد وسیم اشرف کور کمانڈر ملتان، لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کور کمانڈر کراچی، لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیاء کور کمانڈر بہاولپور اور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کو کمانڈر سدرن کمانڈ تعینات کر دیا گیا۔ لیفٹیننٹ جنرل محمد علی کو کمانڈر اے ایف آئی سی بنا دیا گیا۔

لیفٹیننٹ جنرل مجید احسان آئی جی آرمز مقرر کیے گئے جبکہ لیفٹیننٹ جنرل سید محمد عدنان انسپیکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن تعینات کر دیے گئے۔ لیفٹیننٹ جنرل سردار حسن اظہر حیات کو ملٹری سیکریٹری لگا دیا گیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube