Wednesday, October 27, 2021  | 20 Rabiulawal, 1443

گلگت بلتستان حلقہ 3 میں پولنگ جاری

SAMAA | and - Posted: Nov 22, 2020 | Last Updated: 11 months ago
SAMAA | and
Posted: Nov 22, 2020 | Last Updated: 11 months ago

فائل فوٹو

گلگت بلتستان کے حلقہ 3 ميں انتخاب آج ہو رہے ہيں، جہاں پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو بلا تعطل شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔

حلقے میں پی ٹی آٗئی، پیپلزپارٹی، ن ليگ، ق ليگ اور آزاد اميدوار مد مقابل ہیں۔ حلقے کے انتخاب کيلئے 73پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں، جب کہ حساس پولنگ اسٹيشن پر فوجی دستے تعينات کیے گئے ہیں۔ حلقے میں اکتاليس ہزار تين سوساٹھ ووٹر حق رائے دہی استمعال کريں گے۔

اس حلقے میں اميدوار کے انتقال کی وجہ سے انتخابات ملتوی کردیئے گئے تھے۔ واضح رہے کہ گلگت بلتستان کے دیگر 23 حلقوں میں رواں ماہ 15 نومبر کو انتخابات عمل میں آئے۔

گلگت بلتستان کی تیسری قانون ساز اسمبلی کے انتخاب کے غیر حتمی نتائج لگ بھگ سامنے آگئے ہیں، جس کے مطابق حکومت سازی کیلئے حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف متحرک نظر آتی ہے، جب کہ حزب اختلاف کی جماعتیں بھرپور احتجاج کا اعلان کر رہی ہیں۔

اس مرتبہ ان انتخابات میں ایک نیا رجحان دیکھنے کو ملا، یعنی خواتین کا بڑی تعداد نے گھروں سے نکل کر ووٹ ڈالا۔ اسکردو اور غذر میں خواتین رہنماؤں نے اپنی انتخابی مہم خواتین کے ساتھ مل کر چلائی جبکہ ایسی خواتین بھی سامنے آئیں جو مختلف علاقوں میں عورتوں کے لیے ووٹ ڈالنے کی اہمیت کو اجاگر کرتی رہیں۔

پاکستان تحریک انصاف نے گانچھے میں ایک خاتون امیدوار آمنہ انصاری کو میدان میں اتارا اور وہ کامیاب بھی ہوئیں، جب کہ پیپلز پارٹی نے بھی سعدیہ دانش کو ٹکٹ دیا تھا۔

ماضی میں نظر ڈورائی جائے تو سال 2004 کے انتخابات میں جب پاکستان سابق صدر پرویز مشرف کی حکومت تھی، اس وقت کی اتحادی جماعت پاکستان مسلم لیگ ق حکمران جماعت تھی جس وجہ سے مسلم لیگ ق ہی گلگت بلتستان میں کامیاب ہوئی تھی۔

سال 2009 کے انتخابات کے وقت اسلام آباد میں پیپلز پارٹی برسر اقتدار تھی تو اس وقت گلگت بلتستان کے انتخابات میں پیپلز پارٹی 12 سے 13 سیٹیں جیت کر کامیاب ہوئی تھی اور حکومت سازی کی تھی۔

سال 2015 کے انتخابات کے وقت پاکستان مسلم لیگ پاکستان میں برسر اقتدار تھی اس لیے گلگت بلتستان کے انتخابات میں مسلم لیگ نے بھرپور کامیابی حاصل کی اور 15 سیٹیں جیت کر حکومت قائم کی تھی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube