Saturday, November 28, 2020  | 11 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

لاپتہ شہری کی فیملی کوخرچہ نہ ملنے پرتوہین عدالت کانوٹس

SAMAA | - Posted: Nov 21, 2020 | Last Updated: 1 week ago
SAMAA |
Posted: Nov 21, 2020 | Last Updated: 1 week ago
IHC

فوٹو: اے ایف پی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے لاپتہ شہری ساجد محمود کے اہل خانہ کو معاوضہ نہ دیے جانے پر توہین عدالت کیس کا تحریری حکمنامہ جاری کرديا۔

چیف جسٹس جناب جسٹس اطہر من اللہ نے ساجد محمود کی عدم بازیابی پر تحریری حکم جاری کرتے ہوئے سیکریٹری خزانہ اور سیکریٹری داخلہ سے 7 دسمبر تک وضاحت طلب کرلی۔

قبل ازیں عدالت نے لاپتہ شہری کی بازیابی تک ان کے گھر کے اخراجات اٹھانے کا حکم دیا تھا۔

حکمنامے ميں کہا گيا کہ عدالتی حکم پر عمل نہ کرنے سے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کے سنجيدہ نوعیت کے سوالات جنم لیتے ہیں۔ حکم میں کہا گیا کہ 11 جولائی 2018ء کے فیصلے پر عملدرآمد کا ذمہ دار کون ہے، کیوں نہ سیکریٹریز یا متعلقہ افسران کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

عدالت نے سیکریٹری خزانہ اور سیکریٹری داخلہ کو 7 دسمبر تک رپورٹ جمع کرانے کا حکم بھی دیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube