Saturday, November 28, 2020  | 11 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

اےٹی ایم مشین ڈيوائسز چرانےوالا ٹیکنیکل چور گرفتار

SAMAA | - Posted: Nov 21, 2020 | Last Updated: 7 days ago
SAMAA |
Posted: Nov 21, 2020 | Last Updated: 7 days ago

ہارڈ ڈسکس اور ڈی وی آرز برآمد

اے ٹی ایم مشینوں کی ڈيوائسز چوری کرنے والا ٹيکنيکل چور قانون کی گرفت ميں آگيا۔

پولیس کے مطابق اسلام آباد ميں نشےکی خاطر سی سی ٹی وی کیمروں کا ایک ماہر عمر فاروق چوریاں کرنے پر اتر آیا۔ اسے چند منٹوں ميں اے ٹی ايم مشينوں کی ڈيوائسز اڑا لے جانے میں مہارت حاصل ہے۔

قبل ازیں ملزم سی سی ٹی وی کیمروں کا ٹیکنیشن تھا لیکن نشے کی لت لگنے کے بعد وہ بینکوں ميں لگی اے ٹی ایم مشینزکے ڈی وی آرز اور ہارڈ ڈسکسز پر ہاتھ صاف کرنے لگا۔

متعدد وارداتوں ميں ملوث ملزم نے دوران تفتیش بتایا کہ وہ مسروقہ سامان کہاں بیچتا تھا اور پھر ان پیسوں سے نشہ آور اشیاء خریدتا تھا۔

گرفتارملزم کے قبضے سے پولیس نے20 ہارڈ ڈسکس اور 15 ڈی وی آرز برآمد کیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube