Saturday, November 28, 2020  | 11 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

کراچی پیکج پر صحافیوں کے سوالات سے اسدعمر ’گھبرا‘ گئے

SAMAA | - Posted: Nov 21, 2020 | Last Updated: 1 week ago
SAMAA |
Posted: Nov 21, 2020 | Last Updated: 1 week ago

سرکلر ریلوے پر بھی کنفیوژ

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر شہر قائد آئے تو صحافیوں نے کراچی پیکج سے متعلق سوالات کی بوچھاڑ کردی مگر وہ تسلی بخش جواب نہ دے سکے۔

ایک صحافی نے اسد عمر سے سوال کیا کہ گیارہ سو ارب روپے کا جو پیکیج دیا ہے سارے پرانے منصوبے ہیں اس میں نیا کیا ہے، یہ تو چل ہی رہے تھے۔ اسد عمر نے جواب دیا کہ کے سی آر کہاں چل رہی تھی۔ کے فور پہلے کہاں چل رہا تھا۔ نالے پر صفائی کر کے کنسٹرکشن پہلے کہاں تھی۔

صحافی نے یاد دلایا کہ یہ منصوبے نئے تو نہیں۔ اکیس سال پہلے ہی سہی، کے سی آر چلتی تو تھی۔ اس پر اسد عمر کنفیوژ ہوگئے۔ کہنے لگے میں کے سی آر کی بات نہیں کررہا۔ کے سی آر تو بچپن میں ہم اسکول جاتے تھے سفر کرتے تھے۔ سرکلر ریلوے منصوبہ تو بڑا پراجیکٹ ہے، وہ تو ابھی شروع ہی نہیں ہوا ہے۔

کے سی آر کا مطلب ہے کراچی سرکلر ریلوے مگر موصوف وزیر نے اس ایک ٹریک پر دو ٹرینیں اتاردیں اور سب کو گھن چکر بناکر چل دیے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube