Saturday, November 28, 2020  | 11 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

جلسہ روکا گیا تو دھرنا دیں گے، غفور حیدری

SAMAA | - Posted: Nov 21, 2020 | Last Updated: 1 week ago
SAMAA |
Posted: Nov 21, 2020 | Last Updated: 1 week ago

حکومت کو مداخلت نہ کرنے کا انتباہ

جمعیت علماء اسلام کے رہنما مولانا غفور حیدری نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ اگر پشاور جلسے کے شرکا کا راستہ روکنے کی کوشش کی گئی تو اس مقام پر ہی دھرنا دیں گے۔

پاکستان ڈٰیموکریٹک موومنٹ کا جلسہ کل پشاور میں ہوگا۔ خیبرپختونخوا حکومت نے جلسے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے جبکہ پی ڈی ایم نے ہر صورت جلسہ منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس وقت جلسے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہے اور پی ڈی ایم کے متعدد رہنما پشاور پہنچ چکے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن عوامی صحت کے ساتھ کھیل رہی ہے۔ تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں کے ساتھ وفاقی اور صوبائی وزرا بھی اپوزیشن کے خلاف بیان بازی کر رہے ہیں جبکہ پی ڈی ایم کے ترجمان میاں افتخار حسین کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس تحریک انصاف کے جلسوں میں نہیں آتا، صرف اپوزیشن کے جلسوں میں آتا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے غفور حیدری نے کہا کہ پشاور جلسہ ہر صورت میں ہوگا۔ حکومت جلسہ روکنا چاہتی ہے تو پوری طاقت لگالے۔ جہاں کارکنوں کا راستہ روکا گیا وہیں دھرنا ہوگا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube