Saturday, November 28, 2020  | 11 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

ناجائز حکومت سب سے بڑا کرونا ہے، مولانافضل الرحمان

SAMAA | - Posted: Nov 21, 2020 | Last Updated: 1 week ago
SAMAA |
Posted: Nov 21, 2020 | Last Updated: 1 week ago

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے واضح کیا ہے کہ ’ناجائز حکمرانوں‘ کے ہتھکنڈوں کے باوجود پشاور میں جلسہ ہوگا اور عوامی قوت سے حکمرانوں کی نیندیں حرام کریں گے۔

پاکستان ڈٰیموکریٹک موومنٹ کا جلسہ کل پشاور میں ہوگا۔ خیبرپختونخوا حکومت نے جلسے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے جبکہ پی ڈی ایم نے ہر صورت جلسہ منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس وقت جلسے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہے اور پی ڈی ایم کے متعدد رہنما پشاور پہنچ چکے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن عوامی صحت کے ساتھ کھیل رہی ہے۔ تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں کے ساتھ وفاقی اور صوبائی وزرا بھی اپوزیشن کے خلاف بیان بازی کر رہے ہیں جبکہ پی ڈی ایم کے ترجمان میاں افتخار حسین کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس تحریک انصاف کے جلسوں میں نہیں آتا، صرف اپوزیشن کے جلسوں میں آتا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے ہفتے کو پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ’ناجائز حکمرانوں کی طرف سے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے کہ یہ جسلہ نہ ہوسکے۔ کوئی اور وجہ نہیں ملی تو کہا کہ کرونا کا خطرہ ہے۔ ہمارے نزدیک یہ ناجائز حکومت سب سے بڑا کرونا ہے۔ اس سے جان چھوٹ جائے، قوم شفایاب ہوجائے گی۔‘

گزشتہ روز مریم نواز نے بھی موجودہ حکومت کو کرونا وائرس قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ  ماسک آپ کو کووڈ 19 سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔ اسی طرح ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ اور جدوجہد آپ کو کووڈ 18 سمیت مستقبل میں اس نوعیت کی تمام کوششوں سے محفوظ رکھے گا۔ اپنی حفاظت کریں اور اپنے ووٹ کی حفاظت کریں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ’اپوزیشن کا جلسہ ہوگا اور بھرپور طریقے سے ہوگا جس کے باعث حکمرانوں کے خواب پریشان ہوں گے۔ عوامی قوت سے ان کے ہوش اڑیں گے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’ہم سمجتے ہیں کہ یہ عوام کے نمائندے نہیں ہیں۔ یہ چوری کے مینڈیٹ کے نمائندے ہیں۔ لوگوں کو چور کہتے ہیں، خود چوری کے مینڈیٹ کے ذریعے اقتدار میں آئے ہیں۔‘

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube