Saturday, November 28, 2020  | 11 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

فردوس عاشق اعوان نےگورنرپنجاب کوکلین بولڈ کردیا

SAMAA | - Posted: Nov 21, 2020 | Last Updated: 1 week ago
SAMAA |
Posted: Nov 21, 2020 | Last Updated: 1 week ago

گورنرہاؤس میں تقریب کے دوران کرکٹ

وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے صوبے کے گورنر چودھری سرورکو کلین بولڈ کردیا۔

گورنر ہاؤس لاہور میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس کے دوران چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں مقیم بچوں کے ساتھ کرکٹ کھیلی گئی۔

اس موقع پر نے بھی فردوس عاشق اعوان نے بولنگ کرائی جس پر چودھری سرور بولڈ ہوگئے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کرونا کی دوسری لہر کے دوران اپوزیشن کے جلسوں کے حوالے سے کہا کہ ہم اپوزیشن کو سمجھانا چاہتے ہیں کہ زندہ رہے تو سیاست بھی ہوتی رہے گی۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے غریب آدمی کی مشکلات کو سامنے رکھتے ہوئے اسمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی اپنائی۔

اس موقع پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے پاس رہنے والے بچوں میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube