Saturday, November 28, 2020  | 11 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

کراچی کے 50 سے زائد علاقوں میں لاک ڈاؤن نافذ

SAMAA | - Posted: Nov 21, 2020 | Last Updated: 1 week ago
SAMAA |
Posted: Nov 21, 2020 | Last Updated: 1 week ago

فوٹو: اے ایف پی

کرونا وائرس کی دوسری لہر شدید تر ہوتی جارہی ہے، وباء کا پھیلاؤ روکنے کیلئے شہر قائد کے 5 اضلاع کے 50 سے زائد علاقوں میں لاک ڈاؤن کا نفاذ کردیا گیا۔ تمام اضلاع میں اسمارٹ اور مائيکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کیلئے نوٹیفکيشنز جاری کردیئے گئے۔

کراچی کے 4 اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے مختلف علاقوں میں لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ جس کے مطابق ضلع وسطی، ضلع جنوبی اور ضلع کورنگی میں فوری طور پر اسمارٹ اور مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا، جبکہ ضلع غربی میں 22 نومبر سے لاک ڈاؤن کا آغاز ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع جنوبی میں لاک ڈاؤن غیر معینہ مدت کیلئے نافذ کیا گیا ہے جبکہ دیگر تین اضلاع میں 14 روز کیلئے پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق متاثرہ علاقوں ميں 3 سے زیادہ افراد کا ساتھ گھومنا منع ہوگا جبکہ گھروں میں تقریبات پر پابندی ہوگی، ہر شخص کا ماسک پہننا لازمی ہوگا، غیر ضروری طور پر لوگوں کا گھروں سے نکلنا بھی ممنوع ہے۔

ضلع وسطی کے 26 علاقے مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت بند کئے گئے ہیں، ان میں عزیز آباد، علی آباد، کریم آباد، یاسین آباد، دستگیر، ناظم آباد، اصغر علی شاہ اسٹیڈیم، شادمان ٹاؤن، نارتھ کراچی، مسلم ٹاؤن اور فردوس کالونی کے علاقے سیل کئے گئے ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر، رینجرز، پولیس اور انتظامیہ کو متعلقہ علاقوں میں لاک ڈاؤن کی ہدایت کردی گئی جبکہ مخصوص گھروں کو بھی سیل کیا جائے گا، مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن 20 نومبر سے 4 دسمبر تک نافذ رہے گا۔

ضلع کورنگی میں ناصر کالونی یو سی 12، الفلاح سوسائٹی یو سی 7 اور ماڈل کالونی یو سی 1 میں 21 نومبر سے 5 دسمبر تک 15 روز کیلئے مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کیا جائے گا۔

ضلع شرقی میں گلشن اقبال ٹاؤن اور جمشید ٹاؤن کے 14 علاقوں میں 21 نومبر سے 5 دسمبر تک 15 روز کیلئے اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا جائے گا۔

ضلع غربی میں محمد حسین بلوچ، فلیٹ نمبر 102، سیکٹر ایکس 4 ایس بی 25 گلشن معمار پر بھی 22 نمبر سے 5 دسمبر تک لاک ڈاؤن کا اطلاق ہوگا۔

ضلع جنوبی کے جن علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے ان میں سول لائنز سب ڈویژن کے علاقے شامل ہیں۔ خیابان مومن اسٹریٹ نمبر 5، خیابان بادبان اسٹریٹ نمبر 6، باتھ آئی لینڈ اسٹریٹ نمبر 12 اور خیابان اتحاد اسٹریٹ نمبر 35 میں لاک ڈٓاؤن غیر معینہ مدت کیلئے لگایا گیا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube