Monday, January 18, 2021  | 3 Jamadilakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

آزاد کشمیر میں لاک ڈاؤن کیخلاف تاجر برادری کا مظاہرہ

SAMAA | - Posted: Nov 21, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 21, 2020 | Last Updated: 2 months ago
Azad Kashmir

فوٹو: اے ایف پی

آزاد کشمير ميں آج رات 12 بجے سے نافذ ہونے والے مکمل لاک ڈاؤن کو تاجروں نے ماننے سے انکار کر ديا۔

تاجر برادری نے میرپور چوک شہیداں روڈ پر مظاہرہ کیا اور آج رات 12 بجے سے مارکيٹيں اور کاروبار بند کرنے کے فيصلے کو واپس لينے کا مطالبہ کيا۔

تاجروں کا کہنا ہے کہ کريانہ اور سپر مارکيٹ کھل سکتی ہے تو جوتے اور کپڑے کی دکانوں ميں کيا ہرج ہے؟

ايس ايس پی راجہ عرفان سليم نے بھی وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی نے دکانيں کھولی تو قانون حرکت ميں آئے گا۔ انتظاميہ کا کہنا ہے کہ 5 دسمبر تک مکمل لاک ڈاؤن کا فيصلہ برقرار رہے گا۔

آزاد کمشير ميں کرونا کيسز کی تعداد بڑح رہی ہيں۔ دوسری لہر ميں 21 افراد جاں بحق ہوگئے ہيں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube