Saturday, November 28, 2020  | 11 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

پشاور:حکومتی اجازت نہ ملنےکےباوجودپی ڈی ایم کاجلسہ آج ہورہاہے

SAMAA | - Posted: Nov 22, 2020 | Last Updated: 6 days ago
SAMAA |
Posted: Nov 22, 2020 | Last Updated: 6 days ago

جلسے میں 4 اسکرین لگائی جائیں گی

پشاور میں پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ ( پی ڈی ایم) کا جلسہ آج ہو رہا ہے۔ مقامی قائدین کی جانب سے پنڈال میں 10 ہزار کرسیاں لگانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

مرکزی قائدین جلسہ گاہ پہنچ گئے ہیں۔ جلسے کے دوران مریم نواز شریف کو دادی کے انتقال کی خبر دی گئی۔ جلسہ گاہ اور اطراف کے علاقے کو پارٹی چموں سے سجا دیا گیا ہے۔

ٹریفک پلان

پشاور جلسے کے موقع پر عوام کی سہولت کیلئے متبادل روڈ پلان بھی جاری کردیا گیا ہے۔

موبائل فون سروس

جلسہ گاہ کے اطراف کے علاقوں میں سیکیورٹی کے پیش نظر موبائل فون سروس صبح 7 بجے سے شام 6 بجے تک معطل رہے گی، جب کہ اطراف کی سڑکیں بھی ٹریفک کیلئے بند کردی گئی ہیں۔

جلسے کا اسٹیج

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پابندی کے باوجود کبوتر چوک میں سڑک کے بیچوں بیچ اسٹیج تیار کرلیا گیا ہے۔ پارٹی قائدین کیلئے 120 فٹ لمبا، 30 فٹ چوڑا اور 8 فٹ اونچا اسٹیج تیار کیا گیا ہے۔

۔10ہزار کرسیاں لگانے کا دعویٰ

جلسے میں لائٹس کا انتظام بھی ہوگا، جب کہ آڈیو سسٹم بھی لگایا جا رہا ہے۔ رنگ روڈ پر قائم پنڈال میں 10 ہزار کرسیاں لگانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ جلسہ گاہ میں 4 بڑی اسکرینیں بھی نصب کی گئی ہیں۔

سما ڈیجیٹل سے گفتگو میں پی ڈی ایم کو آرڈینیٹر خیبر پختونخوا عبدالجلیل جان کا کہنا تھا کہ پشاور جلسے میں پی ڈی ایم کی تمام مرکزی قیادت موجود ہوگی، جس میں مولانا فضل الرحمان، افتخار حسین، مریم نواز شریف، بلاول بھٹو زرداری، اویس نورانی، اختر مینگل، محمود خان اچکزئی اور دیگر قائدین شامل ہیں۔

[caption id="attachment_2106396" align="alignright" width="900"] فائل فوٹو[/caption]

سما ڈیجیٹل کی جانب سے جب محسن داوڑ کی شرکت سے متعلق سوال کیا گیا تو عبدالجلیل جان کا کہنا تھا کہ ان کی شرکت کا فیصلہ مرکزی قیادت کو کرنا ہے۔ محسن داوڑ ویسے بھی پی ڈی ایم میں متحرک نہیں ہیں۔

سیکیورٹی انتظامات

پشاور میں پی ڈی ایم جلسے کے لیے 4 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار امن وامان کی ڈیوٹی سرانجام دینگے، جب کہ جے یو آئی کے انصار الاسلام کے دستے بھی تعینات ہوں گے۔ اے این پی کے رہنماء بھی سرخ لباس میں شرکت کریں گے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube