غیر ملکی کرنسی میں بھیک لیتا تھا
سیالکوٹ ایئر پورٹ پر بھیس بدل کر مسافروں سے بھیک میں غیر ملکی کرنسی وصول کرنے والا شخص پکڑا گیا۔
پٹرولنگ پوليس آفيسر کے مطابق اس شخص کو ایئر پورٹ پر آنے والے مسافروں سے بھیک مانگتے ہوئے دیکھا گیا۔
اس کی بھيک کی ڈيمانڈ بھی روپيہ نہيں بلکہ ڈالر اور يورو ہوتی اور اس کا ہدف خصوصاً ایسے مسافر ہوتے جو بیرون ملک سے پہنچے ہوں۔
اس شخص نے چہرے پر کالا رنگ مل کر اپنی رنگت سیاہ اور حلیہ میلا سا بنایا ہوا تھا تاہم جب اس کا منہ دھلوایا گیا تو چہرے کی سیاہی صاف ہوگئی اور اندر سے ایک ٹپ ٹاپ نوجوان نکلا۔
اس کے قبضے سے ڈالر اور یورو برآمد ہوئے۔ وہ روازنہ 6 سے 7 ہزار روپے بھيک جمع کرليتا تھا جو ماہانہ ایک لاکھ 80 ہزار روپے سے لے کر 2 لاکھ 10 ہزار روپے تک بن جاتے ہیں۔ پوليس نے اس بھکاری کی تصاویر بنائیں اور بعد ازاں معافی مانگنے پر پولیس نے اسے وارننگ دے کر چھوڑ دیا۔