Wednesday, January 20, 2021  | 5 Jamadilakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

پنجاب باہمت بزرگ پروگرام، معمر افراد کو وظیفہ دینے کااعلان

SAMAA | - Posted: Nov 20, 2020 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Nov 20, 2020 | Last Updated: 2 months ago

ہر تین ماہ میں 6ہزار روپئے دیئے جائینگے، وزیراعلیٰ پنجاب

وزيراعلیٰ پنجاب نے باہمت بزرگ پروگرام کا آغاز کرديا، 65 سال اور زائد عمر کے افراد کیلئے 2 ارب روپے مختص کرديئے گئے، 3 ماہ بعد 6 ہزار روپے دیئے جائیں گے۔ بزرگ شہریوں نے رقم کو ناکافی قرار دیدیا۔

حکومت پنجاب نے بزرگ شہريوں کی مشکلات کم کرنے کیلئے انہیں ہر تین ماہ بعد وظیفہ دینے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے باہمت بزرگ پروگرام کے تحت معمر افراد کی سوشل پنشن کیلئے 2 ارب روپے مختص کردیئے۔

انہوں نے کہا کہ باہمت بزرگ پروگرام سے معمر افراد کو وظيفہ ديا جائے گا۔ دوسری جانب بزرگ شہریوں نے حکومتی امداد کو موجودہ مہنگائی کے باعث ناکافی قرار دیتے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ 2 ہزار روپے مہينے میں کيا کوئی شخص اپنی ضروریات تو دور دوا بھی خرید سکتا ہے۔

ایک شہری کا کہنا ہے کہ اپنی زندگی ميں آج تک کبھی کسی کو اس طرح پيسے ملتے نہيں ديکھے۔

پروگرام کے تحت ضرورتمند افراد کی رجسٹریشن 23 نومبر سے شروع ہوگی اور تین ماہ تک جاری رہے گی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube