Friday, January 22, 2021  | 7 Jamadilakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

خادم حسین رضوی کی نمازجنازہ 21 نومبر کو ادا کی جائیگی

SAMAA | - Posted: Nov 20, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 20, 2020 | Last Updated: 2 months ago

فائل فوٹو

تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ 21 نومبر بروز ہفتہ ادا کی جائے گی۔

اہل خانہ کے مطابق حادم حسین رضوی کی نماز جنازہ لاہور میں مینار پاکستان پر ادا کی جائے گی۔ نماز جنازہ کیلئے صبح 11 بجے کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ خادم حسین رضوی جمعرات 19 نومبر کی رات انتقال کرگئے تھے۔

علامہ خادم حسین رضوی انتقال کرگئے

علامہ خادم حسین رضوی کے قریبی ساتھی صاحبزادہ بشیر احمد یوسفی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد سے واپسی پر ان کی طبعیت خرابی ہوئی تھی، سانس لینے میں دشواری اور بخار بھی تھا، شیخ زید اسپتال میں چیک اپ کروایا گیا مگر طبعیت نہ سنبھل سکی تھی۔

ٹی ایل پی کے سربراہ ایک ٹریفک حادثے میں معذور ہوگئے تھے، جس کے بعد سے وہ وہیل چیئر استعمال کرتے تھے۔

وہ 22 جون 1966ء کو ضلع اٹک کے علاقے نکہ توت میں پیدا ہوئے۔سال 1993ء میں وہ محکمہ اوقاف کے خطیب بھی رہے۔ انہوں نے سوگواران میں 2 بیٹے اور 4 بیٹیاں چھوڑے ہیں۔

علامہ خادم حسین رضوی کے انتقال پر وزیراعظم عمران خان، آرمی چیف سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube