کلفٹن برج کے قریب شہریوں کیلئے شطرنج کارنر قائم کیا جارہا ہے، ایڈمنسٹریٹر و کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے سنگ بنیاد رکھ دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ اسٹریٹ لائبریری کی طرح شطرنج کارنر بھی شہریوں کی ضرورت ہے۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کلفٹن برج کے قریب شہریوں کی سہولت کیلئے شطرنج کارنر کے قیام کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ دیگر افسران بھی موجود تھے۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی کا کہنا ہے کہ شطرنج کارنر قائم کرنے کا مقصد اپنی تابندہ روایات کو پھر سے زندہ کرنا ہے، اسٹریٹ لائبریریز کی طرح شطرنج کارنر بھی شہریوں کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کے امیج کو بہتر بنانے کیلئے شہریوں کو تفریحی سہولیات فراہم کرنا ضروری ہے، کراچی کی علمی و تہذیبی روایات کے مطابق شہر میں تعمیری کاموں کی منصوبہ بندی کررہے ہیں، شہری انتظامیہ معاشرے سے انتہاء پسندی کے خاتمے اور یکجہتی کے فروغ کیئے کوشاں ہے۔
افتخار شالوانی کا کہنا ہے کہ کراچی ہم سب کا ہے اور اسے بہتر بنانے میں ہم سب کو اپنے حصے کا کردار ادا کرنا چاہئے، شہری انتظامیہ اس حوالے سے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرتی رہے گی۔.