Sunday, October 24, 2021  | 17 Rabiulawal, 1443

کروناوائرس: پابندی کے باوجود تحریک انصاف کا گلگت میں جلسہ

SAMAA | - Posted: Nov 19, 2020 | Last Updated: 11 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 19, 2020 | Last Updated: 11 months ago

وزیراعظم کی جانب سے سیاسی جلسوں پر پابندی کے باوجود تحریک انصاف نے گلگت بلتستان کے ضلع نگر میں شمولیتی جلسے کا انعقاد کیا جس میں وفاقی وزرا سمیت پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے شرکت کی اور حکومتی پالیسی کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوگئے۔

وزیراعظم عمران خان نے 16 نومبر کو کرونا وائرس کی دوسری لہر سے نمٹنے سے متعلق اجلاس کے بعد میڈیا کو بتایا تھا کہ ملک بھر میں تمام سیاسی جلسے جلوسوں پر پابندی عائد کریں گے۔ کسی قسم کے اجتماع میں 300 سے زائد افراد کی شرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس اعلان کے بعد تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزرا اپوزیشن سے بھی مطالبہ کر رہے ہیں کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے جلسے منسوخ کردیں۔

یہ بھی پڑھیں:سیاسی کشیدگی، چلاس میں نامعلوم افراد نے رابطہ پل جلادیا

دوسری جانب جمعرات کو گلگت بلتستان کے ضلع نگر میں تحریک انصاف کا بڑا جلسہ منعقد ہوا جس میں وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور، گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال مقپون اور تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سیف اللہ خان نیازی نے شرکت کی۔

یہ جلسہ ایک آزاد امیدوار کے اعزاز میں منعقد کیا گیا جس نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔ گلگت بلتستان اسمبلی کے حلقہ 5 نگر سے منتخب جاوید منوا تحریک انصاف کے دیرینہ کارکن ہیں مگر حالیہ انتخابات سے قبل پارٹی نے انہیں نظرانداز کرکے سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے والے ایک امیدوار کو ٹکٹ دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:دھاندلی کے الزامات پر احتجاج جاری، گلگت میں فوج طلب

جاوید منوا نے آزاد حیثیت سے تحریک انصاف کے امیدوار کو شکست دیدی۔ جس پر تحریک انصاف نے انہیں دوبارہ رام کرکے اپنے ساتھ ملایا تاکہ حکومت سازی کیلئے ارکان کی مطلوبہ تعداد پوری ہوسکے۔

گلگت بلتستان کے انتخابات میں تحریک انصاف 9 نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر تھی مگر سادہ اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہی جس کے لیے 13 ارکان درکار ہوتے ہیں۔ مطلوبہ تعداد پوری کرنے کیلئے تحریک انصاف نے 4 آزاد امیدواروں کو ساتھ ملالیا ہے جبکہ مجلس وحدت المسلمین کے ایک کامیاب امیدوار بھی تحریک انصاف کے اتحادی ہیں۔ اب حکمران اتحاد کے پاس 14 سیٹیں ہوگئیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube