وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے باعث حالات خطرناک صورت اختیار کر رہے ہیں اور بہر حال صحت ہماری پہلی ترجیح ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب میں وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کا کہنا تھا کہ ہم ہمشیہ سے چھٹیوں کے مخالف رہے ہیں، چھٹیوں سے متعلق اہم اجلاس کل 20 نومبر کو طلب کیا گیا ہے، تاہم صوبے بھر میں چھٹیاں دینے یا نہ دینے سے متعلق فیصلہ پیر 23 نومبر کو ہوگا۔
مراد راس کا مزید کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے بڑھتے کیسز پر سخت فیصلے کرنے ہوں گے۔ حالات دوبارہ خراب ہو رہے ہیں، صحت پہلی ترجیح ہے۔ کرونا قانون سب کیلئے برابر ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ایس او پیز پر سب پرائیویٹ اسکولوں کو عمل درآمد کروانا ہوگا۔ کرونا پر حکومتی رٹ کو کوئی چیلنج نہیں کرسکتا۔ پرائیویٹ اسکول مرضی سے اسکول نہیں کھول سکیں گے۔ اگر اب بھی حالات کنٹرول نہیں ہوئے تو مسائل بڑھ سکتے ہیں۔