Monday, January 18, 2021  | 3 Jamadilakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

حکومت جھوٹے مقدمات بناکرناکامیوں سے توجہ نہیں ہٹاسکتی، احسن اقبال

SAMAA | - Posted: Nov 19, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 19, 2020 | Last Updated: 2 months ago

احسن اقبال کا کہنا ہے کہ نارووال اسپورٹس سٹی کمپلیکس کیس احتساب کی تاریخ میں بڑا لطیفہ ثابت ہوگا، حکومت جھوٹے مقدمات بنا کر اپنی ناکامیوں سے عوام کی توجہ نہیں ہٹاسکتی۔

احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا کہ بالآخر حکومت اور نیب نے ڈھائی سال بعد ریفرنس دائر کیا ہے، حکومت جھوٹے مقدمے بنا کر سمجھتی ہے کہ اس کی ناکامیوں سے لوگوں کی توجہ ہٹ جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ نارووال اسپورٹس سٹی کیس احتساب کی تاریخ میں بڑا لطیفہ ثابت ہو گا اوردنیا اس بات پر ہنسے گی کہ کھیلوں کی سہولت فراہم کرنا جرم تھا۔

احسن اقبال نے کہا کہ مجھ پر کسی کرپشن کا نہیں بلکہ اختیار کے غلط استعمال کا الزام ہے۔ انھوں نے کہا کہ کھیل کی دنیا میں پاکستان کا کوئی کھلاڑی وکٹری اسٹینڈ پر کھڑا نہیں ہوتا اورہمارے ملک میں ایسے مزید منصوبوں کی ضرورت ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ یہ کیس اس بات کا ثبوت ہے کہ کس طرح حکومت اپوزیشن کو جھوٹے مقدموں سے نشانہ بنا رہی ہے۔

واضح رہے کہ نیب راولپنڈی نے گزشتہ روز سینئر لیگی رہنما احسن اقبال سمیت 5 ملزمان کے خلاف ریفرنس دائر کیا تھا۔

اس سے قبل سابق وزیرداخلہ احسن اقبال کیخلاف نارووال اسپورٹس سٹی ریفرنس کی پہلی سماعت میں نیب نے ایف آئی اے گوجرانوالہ سے پرانا ریکارڈ طلب کرنے کی اجازت مانگ لی۔

جمعرات کو احتساب عدالت کے انچارج  جج محمد بشیر نے کرپشن ریفرنس دائر ہونے کے بعد کیس اور تمام ریکارڈ عدالت نمبر 3 کے جج اصغر علی کو منتقل کردیا۔ احتساب عدالت میں احسن اقبال، اختر نواز گنجیرا اور سرفراز رسول پیش ہوئے۔

دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ یہ کیس ایف آئی اے سے نیب کو منتقل ہوا تھا، عدالت اجازت دے کہ ہم ایف آئی اے گوجرانوالہ سے پرانا ریکارڈ بھی لانا چاہتے ہیں۔

عدالت نے ریفرنس کی نقول ملزمان کو فراہم  کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ملزمان کو 30 نومبر کو طلب کرلیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube