Wednesday, October 20, 2021  | 13 Rabiulawal, 1443

امریکہ کاپاکستان کوپہلےمرحلےمیں کرونا ویکسین دینےسےانکار

SAMAA | - Posted: Nov 18, 2020 | Last Updated: 11 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 18, 2020 | Last Updated: 11 months ago

امریکہ نے پاکستان کو پہلے مرحلے میں کرونا ویکسین فراہم کرنے سےانکار کردیا ہے۔

امریکی حکام نے پاکستان کو آگاہ کیا ہے کہ کرونا ویکسین بنائے جانے کی صورت میں پہلے اپنی عوام کو ویکسین دیں گے۔

پاکستان کے دفتر خارجہ نے بھی وزارت قومی صحت کوامریکا سے آنے والےجواب سے آگاہ کردیا ہے۔

امریکی مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کمپنی پہلے فیز میں ویکسین کی مقامی ضرورت پورا کرے گی اور دوسرے مرحلے میں کمپنی کرونا ویکسین برآمد کرے گی۔

مراسلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جانسن اینڈ جانسن تاحال کرونا ویکسین کے کلینکل ٹرائلز کر رہی ہے،جانسن اینڈ جانسن کوکلینکل ٹرائلز میں وقتی پیچیدگیوں کا سامنا ہے۔

مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ واشنگٹن میں پاکستانی مشن کرونا ویکسین کے حصول کیلئے سرگرم ہے اور پاکستانی مشن ویکسین پر کام کرنے والی کمپنیوں سے رابطے میں ہے۔

اس کےعلاوہ وزارت صحت کےامریکی کمپنیوں سے رابطوں کیلئے کوششیں جاری ہیں اور پاکستان کرونا ویکسین کی ایڈوانس بکنگ کیلئے کمپنیوں سے رابطے کررہا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube