مزارقائد بےحرمتی کیس: مریم، صفدر کیخلاف مقدمہ خارج کرنےکا حکم

SAMAA | - Posted: Nov 18, 2020 | Last Updated: 7 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 18, 2020 | Last Updated: 7 months ago
Captain (R) Safdar

فوٹو: آن لائن

کراچی سٹی کورٹ ميں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے مزار قائد پر نعرے بازی اور بےحرمتی کیس ميں مریم نواز اور کیپٹن ريٹائرڈ صفدر کیخلاف مقدمے کو خارج کرنے کا حکم دے ديا۔

پولیس نے تفتیش میں مقدمے کو جھوٹا اور بےبنیاد قرار دیا تھا۔

تفتیشی پولیس افسر کے مطابق مزار قائد کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی مدعی مقدمہ کی مزار موجودگی ثابت نہیں ہوسکی اور کال ڈیٹا ریکارڈ کے مطابق مدعی مقدمہ واقعے کے وقت مزار قائد پر موجود نہیں تھا۔

تحریک انصاف کے کارکن وقاص احمد خان نے مزار قائد کی بے حرمتی اور دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج کروایا تھا۔

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو 19 اکتوبر کو علی الصبح ہوٹل سے گرفتار کیا گیا تھا۔ انہوں نے مقدمے میں مقامی عدالت سے ضمانت بھی حاصل کر رکھی ہے۔

 لیگی رہنماء کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے 18 اکتوبر کو پی ڈی ایم کے کراچی جلسے میں شرکت سے قبل مزار قائد پر حاضری کے دوران نعرے بازی کی تھی۔ صفدر کے ساتھ مریم نواز اور دیگر رہنماء بھی موجود تھے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube