Wednesday, January 20, 2021  | 5 Jamadilakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

راولپنڈی سے ایک اور لیگی رہنما گرفتار

SAMAA | - Posted: Nov 18, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 18, 2020 | Last Updated: 2 months ago

راولپنڈی میں سے مسلم لیگ نواز کے سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری سرفراز افضل کو محکمہ اینٹی کرپشن نے گرفتار کر لیا۔ ایف آئی آر کے مطابق سرفراز افضل نے مجاز اتھارٹی سے اجازت لیے بغیر پلاٹ فروخت کئے تھے۔

محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے درج مقدمے کے مطابق سابق لیگی ایم پی اے کو غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹی کے پلاٹ فروخت کرکے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے پر گرفتار کیا گیا۔ سرفرازافضل نے پلاٹوں کی غیر قانونی خرید و فروخت کرکے شہریوں سے بھاری رقوم لوٹیں۔

ایف آئی آر میں سرفراز افضل کے والد چودھری افضل اور چچا ملک غلام رضا سمیت راولپنڈی ڈولپمنٹ اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ طاہر میو اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ سمیع اللہ نیازی کو بھی ملزم ٹھہرایا گیا ہے۔

چودھری سرفراز افضل لیگی سینیٹر چودھری تنویرخان کے بھتیجے ہیں۔

نیب کے بعد گزشتہ چند دنوں سے پنجاب اینٹی کرپشن نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کے خلاف مقدمات کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ ملتان سے ایک رہنما عبدالغفار ڈوگر کو گرفتار بھی کیا گیا مگر عدالت نے عدم شواہد کی بنیاد پر انہیں رہا کردیا۔ اس کے علاوہ گزشتہ روز ایک دن کے اندر مسلم لیگ ن کے 70 سے زائد رہنماؤں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے۔

مسلم لیگ ن نے اس کو انتقامی کارروائی قرار دیتے ہوئے محکمہ اینٹی کرپشن پر زور دیا ہے کہ تحریک انصاف کے آلہ کار نہ بنیں جبکہ اینٹی کرپشن کے ڈائریکٹر نفیس گوہر نے کہا ہے کہ وہ قانون کے مطابق کارروائی کر رہے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube