Monday, December 6, 2021  | 30 Rabiulakhir, 1443

دیر: برفباری رکنے کے بعد لواری ٹنل ٹریفک کیلئے بحال

SAMAA | - Posted: Nov 16, 2020 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Nov 16, 2020 | Last Updated: 1 year ago
Dir lowari tunnel

فوٹو: سماء ٹی وی

دیر کے میدانی و بالائی علاقوں میں 2 روز سے جاری برفباری کا سلسلہ تھم گیا جس کے بعد لواری ٹنل سڑک سے برف صاف کرکے ٹریفک بحال کر دی گئی۔

انتظامیہ کے مطابق چترال اور دیر جانے والے ٹريک کو بحال کر ديا گيا ہے۔ انتظامیہ نے ہدایت دی ہے کہ ڈرائیورز ٹائرز کو زنجیریں لگا کر سفر کريں۔

بالائی علاقوں میں اب تک 3 سے 4 فٹ تک برف پڑ چکی ہے جس کے باعث کمراٹ، تھل اور کلکوٹ میں رابطہ سڑکیں بند ہیں جبکہ بجلی بھی معطل ہے۔ عشیری درہ، براول، شرینگل اور داروڑہ میں 3 روز سے بجلی معطل ہے۔

بالائی علاقوں میں ابھی تک ریلیف کا کام شروع نہیں کيا جا سکا۔

ملک کے بالائی علاقوں سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم سرما کی پہلی بارش اور برفباری کے بعد موسم سرما کا آغاز ہوگیا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube