Wednesday, December 1, 2021  | 25 Rabiulakhir, 1443

بھارتی دہشتگردی، پاکستان نےسلامتی کونسل میں شواہد پیش کردیے

SAMAA | - Posted: Nov 16, 2020 | Last Updated: 1 year ago
Posted: Nov 16, 2020 | Last Updated: 1 year ago

فوٹو: اے ایف پی

پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل رکن ممالک کو بھارتی دہشتگردی کے شواہد پيش کرديے۔

دفتر خارجہ ميں سلامتی کونسل کے رکن ممالک کے سفیروں کو بريفنگ دی جس کے بعد ترجمان کی جانب سے سفیروں کو پاکستان کیخلاف بھارتی دہشتگردی کےثبوتوں پرمبنی ڈوزئیر پیش کیا گیا۔

 بھارت کانومبر،دسمبرمیں پاکستان میں حملوں کامنصوبہ ہے،آئی ایس پی آر

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت پاکستان کوعدم استحکام سےدوچار کرنےکی سازش کررہا ہے جس کے باعث بھارتی مہم جوئی اور اقدامات سے خطے کےامن کوخطرات لاحق ہیں۔

واضح رہےکہ دو روز قبل وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور ڈی جی آئی ایس پی آر بابر افتخار نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بھارتی دہشتگردی کے ثبوت میڈیا میں پیش کیے تھے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube