Sunday, November 28, 2021  | 22 Rabiulakhir, 1443

اہم خبروں کااحوال: اسکولز کی بندش سے متعلق فیصلہ متوقع

SAMAA | - Posted: Nov 16, 2020 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Nov 16, 2020 | Last Updated: 1 year ago
Govt-decides-on-schools-closure-petrol-price-reduced

فوٹو: آن لائن

ذیل میں آج کی اہم خبروں کا احوال دیا گیا ہے۔

کرونا کے بڑھتے کیسز کے باعث این سی او سی کے اجلاس میں آج اسکولز کو بند کرنے یا نہ کرنے سے متعلق فیصلہ متوقع ہے۔

اتوار 15 نومبر کو کرونا سے مزید 32 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 2ہزار 440 کیسز رپورٹ ہوئے۔

وفاقی حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 1.71 روپے کم کر دی جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 100.69 روپے مقرر ہوگئی۔

پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 25 رنز سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

پنجاب کے تحصیل چونیاں میں پولیس اہلکار ڈکیتوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا۔ کانسٹیبل صغیر احمد ڈکیتی کی کوشش ناکام بنانے کے دوران جاں بحق ہوا۔

باکسر عامر خان برطانیہ میں اپنی فیملی کے ہمراہ حادثے کا شکار ہوگئے۔ تاہم وہ محفوظ رہے۔

یاد دہانی کیلئے: اگر آپ کل 15 نومبر کی یہ اہم خبر نہ پڑھ سکے۔ گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں ووٹنگ کا عمل مکمل کر لیا گیا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube