Tuesday, December 7, 2021  | 2 Jamadilawal, 1443

اقلیتوں سےمتعلق بھارتی الزامات مستردکرتےہیں،دفترخارجہ

SAMAA | - Posted: Nov 13, 2020 | Last Updated: 1 year ago
Posted: Nov 13, 2020 | Last Updated: 1 year ago
Zahid-Hafeez-Chaudhri-replaces-Aisha-Farooqui-as-Foreign-Office-spokesperson

فوٹو: پاکستان ہاؤس ٹویٹر

پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اقلیتوں کے غیر محفوظ ہونے سے متعلق بھارت کے الزامات مسترد کر دیئے ہیں۔ ترجمان نے واضح کیا کہ بے بنیاد الزامات سے سچ کو جھٹلایا نہیں جا سکتا۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں اقلیتیوں کے غیرمحفوظ ہونے اور دہشت گردی کے حوالے سے بھارتی الزامات حقائق کے منافی اور بے بنیاد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت اِس طرح کے الزامات کے ذریعے اپنے ملک میں اقلیتوں کے ساتھ نارروا سلوک اور دہشت گردی پر پردہ ڈالنا چاہتا ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ مودی سرکار کی پوری کوشش ہے کہ دنیا کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی سے ہٹ جائے۔ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube