بحران صورتحال کو ہینڈل کرنا ضروری تھا، صوبائی معاون
فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ مزار قائد پر جو ہوا اس کے بعد وزيراعظم عمران خان کے کہنے پر آرمی چيف نے بلاول بھٹو کو کال کی تھی، واقعے کے بعد جو بحرانی صورتحال ہوئی اسے ہينڈل کرنا ضروری تھا۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ فوج نے ايک بار پھر ثابت کرديا کہ وہ منظم ادارہ ہے اور وہاں احتساب کا نظام موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی واقعے پر وزیراعظم کے کہنے پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو فون کیا تھا، بحرانی صورتحال کو ہینڈل کرنا ضروری تھا۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے فردوس عاشق اعوان کے بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بیان فردوس عاشق اعوان کی ذاتی رائے ہوسکتی ہے تاہم ایسا کچھ نہیں۔