Wednesday, January 19, 2022  | 15 Jamadilakhir, 1443

کشمور:اسپتال کی خاتون کا بچی سمیت 2 ہفتے تک گینگ ریپ

SAMAA | - Posted: Nov 11, 2020 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Nov 11, 2020 | Last Updated: 1 year ago

کشمور میں خاتون اوراس کی 4 سالہ بچی کو نوکری کا لالچ دے کر اغوا کرکےریپ کرنےکے الزام میں گرفتار رفیق ملک نامی شخص کو عدالت نے3 روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کردیا۔میڈیکل ایگزمینشن رپورٹ میں خاتون اور بچی کےساتھ گینگ ریپ کی تصدیق ہوگئی۔

کشمور پولیس نے منگل کو بتایا تھا کہ کراچی کےجناح اسپتال میں کام کرنے والی خاتون کو40ہزار روپے کے عوض کسی کی دیکھ بھال کی نوکری کا لالچ دے کر 25اکتوبر کو کشمور بلوایا گیا۔خاتون کی ان افراد سے جناح اسپتال میں ملاقات ہوئی تھی۔ پولیس افسر نے بتایا کہ مشتبہ افراد نے خاتون کو 15 روز تک اغوا رکھا۔ اس دوران خاتون اوراس کی بچی کے ساتھ اغوا کار ریپ کرتے رہے۔

پندرہ روز بعد انھوں نے خاتون کو بچی کے بغیر رہا کیا اور کہا کہ وہ کراچی جا کر مزید خواتین لائے ورنہ اس کی بچی کو قتل کردیا جائے گا۔

متاثرہ خاتون نے کشمور پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد پولیس ٹیم نے رفیق ملک کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا جہاں اس نے تین افراد کو دیکھا جن میں سے دو کی شناخت بطور محمد رفیق ملک اور خیراللہ بگٹی ہوئی جبکہ تیسرے کو پہچانا نہیں جاسکا۔

ان تینوں افراد نے پولیس کو دیکھ کر دیوار پھلانگ کر بھاگنے کوشش کی لیکن اینٹوں کے ایک ڈھیر پر گرنے کے باعث رفیق ملک کی ٹانگیں زخمی ہوگئیں جسے پکڑ لیا گیا تاہم باقی دونوں ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

مکان میں بچی مل گئی اور رفیق ملک نے اقرار کیا کہ اس نے اس کا بھی ریپ کیا ہے، کیونکہ اسے خاتون پر بہت غصہ تھا۔ پولیس نے تصدیق کی کہ بچی پر تشدد کے نشانات ملے ہیں، جس سے ظاہر ہوتا تھا کہ اس کا ریپ ہوا ہے۔

کشمور پولیس نے رفیق ملک کے خلاف پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 376 (ریپ)، 344 (حبس بیجا)، 420 (دھوکہ دہی) اور 34 (مشترکہ ارادہ) کے تحت کیس رجسٹر کیا گیا ہے۔

بچی کو لاڑکانہ میں ایک اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک ہے۔ ایس ایچ او کشموراکبرچنہ نے بتایا کہ بچی کی میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد مزید کاروائی کی جائےگی۔

پولیس نے رفیق ملک کو منگل کو گرفتار کرلیا اور اس کےخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔بدھ کو ملزم کو سکینڈسول جج کشمورکورٹ میں پیش کیا گیا جہاںعدالت نے ملزم کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کےحوالے کردیا۔رفیق ملک کے مزید 2 ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔ پولیس نے بتایا ہے کہ رفیق ملک کشمور کا رہائشی ہے اور وہاں زمیں دار ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube