Wednesday, January 19, 2022  | 15 Jamadilakhir, 1443

منڈی بہاء الدین: بھتیجے نے فائرنگ کرکے چچی کوقتل کردیا

SAMAA | - Posted: Nov 10, 2020 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Nov 10, 2020 | Last Updated: 1 year ago

منڈی بہاء الدین میں بھتیجے نے فائرنگ کرکے چچی کو قتل کردیا، ملزم کو مقتولہ کی بیٹی کا رشتہ طے کرنے پر اعتراض تھا۔

منڈی بہاء الدین کے علاقے رجوعہ میں بھتیجے نے فائرنگ کرکے چچی کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا، پولیس کے مطابق واقعہ رشتہ کے تنازع پر پیش آیا۔

مقتولہ کی بیٹی کا کہنا ہے کہ اس کی والدہ نے اس کا رشتہ کہیں طے کیا، جس پر ملزم کو شدید اعتراض تھا، اس نے فائرنگ کرکے والدہ کو قتل کردیا۔

پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردیا اور مقتولہ کی بیٹی کے بیان پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube