Wednesday, January 19, 2022  | 15 Jamadilakhir, 1443

کشمور:مغوی خاتون اور4سالہ بچی سے مبینہ ریپ، ایک ملزم گرفتار

SAMAA | - Posted: Nov 10, 2020 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Nov 10, 2020 | Last Updated: 1 year ago

کشمور میں 4 سالہ بچی اور ماں کو مبینہ طور پر ریپ کا نشانہ بنادیا گیا، خاتون کو کراچی سے نوکری کا جھانسہ دے کر بلایا گیا تھا، پولیس نے خفیہ اطلاع پر خاتون اور بچی کو بازیاب کرالیا۔

سماء ٹی وی کے مطابق بازیاب کرائی گئی خاتون کو نوکری کا جھانسہ دے کر کراچی سے بلایا گیا تھا، ملزمان نے خاتون کو 4 سالہ بچی سمیت اغواء کرلیا تھا۔ کشمور پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی کرتے ہوئے مغویوں کو بازیاب کرالیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے بچی اور خاتون کے ساتھ زیادتی کی ہے، جنہیں تشویشناک حالت ہونے پر لاڑکانہ کے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی میں ایک ملزم کو بھی گرفتار کرلیا گیا، دیگر کی تلاش اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube