Wednesday, October 20, 2021  | 13 Rabiulawal, 1443

پاکستان کامقامی سطح پر کروناوائرس کی ویکسین تیار کرنیکا فیصلہ

SAMAA | - Posted: Nov 24, 2020 | Last Updated: 11 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 24, 2020 | Last Updated: 11 months ago

مہلک وائرس کرونا سے بچاؤ کیلئے پاکستان نے مقامی سطح پر ویکسین تیار کرنے کا فیصلہ کرلیا، بیس منٹ میں کرونا کی تشخیص کرنیوالی کٹ حاصل کرلی گئی۔ ڈریپ نے غیرملکی کمپنی کی ریپڈ کرونا ٹیسٹ کِٹ کی رجسٹریشن کی منظوری دیدی ہے۔

پاکستان نے امریکا کی جانب سے انکار پر مقامی سطح پر کرونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعظم آفس نے وزارت صحت اور وزارت خزانہ کو مراسلہ لکھ  دیا۔

مراسلے کے مطابق امریکا کہتا ہے وہ ویکسین پہلے اپنے شہریوں اور پھر اتحادیوں کو دے گا تاہم کرونا ویکسین کی تیاری کے حوالے سے امریکا تعاون پر تیار ہے۔

وزیراعظم ہاؤس نے وزارت صحت کو تمام اسٹیک ہولڈرز اور نجی شعبے سے مشاورت کرکے تجاویز تیار کرنے کی ہدایت کردی۔

دوسری جانب ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے ریپڈ کرونا ٹیسٹ کٹ کی رجسٹریشن کی منظوری بھی دے دی۔ جرمنی سے منگوائی گئی امپورٹڈ کٹ سے 20 منٹ میں وائرس کی تشخیص ممکن ہوسکے گی۔

سربراہ ڈریپ ڈاکٹر عاصم کے مطابق کِٹ غیر مُلکی فارما کمپنی نے رجسٹرڈ کروائی، ریپڈ ٹیسٹ کی ابتدائی فیس 2 ہزار روپے مقرر کردی گئی ہے۔

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کرونا وائرس کی دوسری لہر شدید تر ہوتی جارہی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں وائرس سے مزید 48 افراد موت کے منہ میں چلے گئے جبکہ 2954 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube