بلدیاتی انتخابات نہ کرانے پر سندھ ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن اور حکومت سندھ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرديا۔
سندھ ہائيکورٹ ميں مردم شماری کےنتائج روکنے سميت حلقہ بندی اور بلدياتي اليکشن نہ کرانے کے خلاف متفرق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔
درخواست گزار کے وکيل نےسندھ ہائيکورٹ کوبتايا کہ حلقہ بندی کے بہانے بلدیاتی الیکشن کا انعقاد روکا جا رہا ہے۔
عدالت نے بلدیاتی اليکشن نہ کرانے پر الیکشن کمیشن اور سندھ حکومت کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے عدالتی حکم نامہ حکومتی کمیٹی کے سربراہ علی زیدی کو بھیجنے کا بھی حکم دیا۔
عدالت نے الیکشن کمیشن کو بلدیاتی انتخابات کے لیے سندھ حکومت کو نیا خط لکھنے کی بھی ہدایت کی۔
محکمہ شماریات کےنمائندے نےعدالت کوبتايا کہ حکومت نے کمیٹی بنادی ہے اور اس حوالے سے جلد فیصلہ ہوجائے گا۔