Friday, December 3, 2021  | 27 Rabiulakhir, 1443

بھارت کو کلبھوشن یادیو کو کونسل رسائی کاایک اور موقع

SAMAA | - Posted: Nov 9, 2020 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Nov 9, 2020 | Last Updated: 1 year ago

پاکستان نے جاسوس کے الزام میں سزائے موت کے مجرم بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کیلئے بھارت کو ایک بار پھر قونصلر رسائی کا موقع دے دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھارتی ہائیکمیشن کے وکیل کو ہدایات لینے کیلئے 2 ہفتے کی مہلت دے دی۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو وکیل فراہم کرنے کی حکومتی درخواست پر سماعت کی۔ جسٹس محسن اختر کیانی ویڈیو لنک کے ذریعے سماعت کا حصہ بنے۔

اٹارنی جنرل نے دلائل دیئے کہ پاکستان عالمی عدالت کے فیصلے پر عملدرآمد کی مکمل کوشش کررہا ہے، بھارت کو اس کیس میں تحفظات ہیں، جس کی وجہ سے وہ تعاون نہیں کررہا، بھارت کہتا ہے اس کیس میں وکالت نامہ جمع کرانا ان کی خودمختاری کیخلاف ہے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے اگربھارت کوکوئی تحفظات ہیں تو وہ اس عدالت سے رجوع کرسکتا ہے، ہمیں بتایا گیا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان اس حوالے سے رابطے ہوتے رہتے ہیں۔

اٹارنی جنرل نے کہا ہم چاہتے ہیں کہ بھارت کلبھوشن یادیو کیلئے وکیل مقرر کرے، ایک اور بھارتی قیدی کے کیس میں بھارتی ہائی کمیشن کے وکیل نے کہا کہ اسے کلبھوشن کا وکیل مقرر کیا گیا ہے۔

عدالت نے ہدایات لینے کیلئے وکیل کو 2 ہفتے کا وقت دیتے ہوئے سماعت دسمبر تک ملتوی کردی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube