گوادر میں تجارتی سرگرمیاں شروع ہوتے ہی سی فوڈ (سمندری غذا) سے بھرا پہلا ٹرانسشپمنٹ جہاز گواد رپورٹ پر لنگر انداز ہوگیا۔
گوادر ڈیپ سی پورٹ فعال ہونے کے بعد ٹرانسشپمنٹ کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے اور اسی سلسلے کے تحت پہلا ٹرانسشپمنٹ جہاز گواد رپورٹ پہنچا ہے۔
دوسو تین میٹرک ٹن وزنی کارگو جہاز میں لوڈ کنٹینروں کو گوادر پورٹ پر اتارنے کے بعد بذریعہ شپ دوسرے ممالک میں روانہ کر دیا جائے گا۔
With the joint efforts of China and Pakistan, Gwadar Port is fully operating. DAP fertilizers, LPG, Containers are processed in Gwadar Port with high efficiency. pic.twitter.com/tH9ZOWfRiG
— Nong Rong (@AmbNong) November 23, 2020
جہاز فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے اقدام کے نتیجے میں پہنچا ہے۔
مچھلیوں کو چین میں ریفر کنٹینرز میں بھیج دیا جائے گا جس سے بلوچستان کے عوام اور ملک کی معیشت کے لیے خوشحالی اور ترقی کا ایک نیا دور کھل جائے گا۔
چار ماہ قبل گوادر بندرگاہ سے پہلی بار افغانستان کے لیے تجارتی سامان کی ترسیل شروع ہوئی تھی۔