Monday, January 18, 2021  | 3 Jamadilakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

نوازشریف کو باقاعدہ اشتہاری قراردینے کا معاملہ2 دسمبر تک موخر

SAMAA | - Posted: Nov 24, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 24, 2020 | Last Updated: 2 months ago

العزیزیہ اورایون فیلڈریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کواشتہاری قرار دینے کا معاملہ 2 دسمبر تک موخرکردیا گیا ہے۔اشتہارات کی تعمیل کرانے والے افسران کے بیانات پہلے قلمبند کئے جائیں گے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں العزیزیہ اورایون فیلڈ ریفرنس میں اپیلوں پر سماعت ہوئی۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکرعدالت کے سامنے پیش ہوئے اور بتایا کہ 2 قومی اخبارات میں نوازشریف کے اشتہار شائع ہوئے،نوازشریف کی لندن رہائش گاہ پربھی رائل میل کے ذریعے اشتہار بھجوائے گئے،نوازشریف کی جاتی امراء رہائش گاہ پر بھی اشتہارات لگائے گئے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع ہونے والی رپورٹس اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو آگاہ کیا ہے کہ لندن اور لاہور میں نوازشریف کے طلبی کے اشتہارات کی تعمیل کروائی گئی۔

نیب کی جانب سے استدعا کی گئی کہ اشتہارات کی تعمیل کروانے والے متعلقہ افسران ان کے بیانات قلم بند کئے جائیں۔ اس موقع پر عدالت نے ریمارکس دئیے کہ نوازشریف کی حاضری یقینی بنانے کےلیے ہونے والی کوششوں سے مطمیئن ہیں، تاہم ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کےلیے افسران کے بیانات قلمبند کئے جائیں گے۔ اس دوران دو ایف آئی اے افسران اور دفتر خارجہ کے ڈائریکٹر یورپ مبشر احمد کا بیان قلم بند کیا جائے گا جس کے بعد نوازشریف کو باقاعدہ اشتہاری قرار دینے کےلیے کارروائی کی جائے گی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں نوازشریف کو باقاعدہ اشتہاری قرار دینے کا کیس 2 دسمبر تک موخر کردیا گیا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube