Wednesday, January 20, 2021  | 5 Jamadilakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

لاہور: تھانے پر خودکش حملہ ناکام، دہشتگرد ہلاک

SAMAA | - Posted: Nov 24, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 24, 2020 | Last Updated: 2 months ago

لاہور:دہشتگرد سے برآمد ہونے والی خودکش جیکٹ

لاہور کے علاقے برکی میں محکمہ انسداد دہشت گردی نے حملے کی کوشش ناکام بنا کر حملہ آور کو ہلاک کردیا۔

ترجمان محکمہ انسداد دہشت گردی ( سی ٹی ڈی) کے مطابق لاہور میں ایئرپورٹ کے قریب برکی کے علاقے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سی ٹی ڈی تھانے پر خود کش حملے کی کوشش ناکام بنا دی۔ کامیاب کارروائی میں حملہ آور مارا گیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد سے تھانے کے قریب آنے پر شناخت ظاہر کرنے کا کہا گیا، جس پر دہشت گرد نے سیکیورٹی اہلکار پر فائرنگ کردی۔ ڈیوٹی پر موجود سیکیورٹی اہلکاروں نے فوراً جوابی فائرنگ سے دہشت گرد کو ہلاک کردیا۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گرد کے قبضے سے خودکش جیکٹ اور 2 ہینڈ گرینیڈ اور اسلحہ برآمد کیے گئے ہیں۔ دہشت گرد سے پستول اور گولیاں بھی برآمد ہوئیں۔ تمام علاقہ کو کنٹرول میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق دہشت گرد سی ٹی ڈی تھانہ کو خودکش حملہ کر کے اڑانا چاہتا تھا۔ سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے حملے کو ناکام بنا دیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube