Sunday, November 28, 2021  | 22 Rabiulakhir, 1443

تختیاں اکھاڑنے پر تحریک انصاف، لیگی کارکنان میں جھگڑا

SAMAA | - Posted: Nov 8, 2020 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Nov 8, 2020 | Last Updated: 1 year ago

خیبرپختونخوا کے ضلع مرادن میں منصوبے کی تختی پر تنازع تصادم تک جا پہنچا۔ تختی اکھاڑنے پر مسلم لیگ نواز اور تحریک انصاف کے کارکنان آپس میں الجھ پڑے جس کے باعث علاقے میں صورتحال کشیدہ ہوگئی ہے۔

وفاقی وزیرمملکت علی محمد خان نے مردان کے علاقہ شیرگڑھ میں جلالہ بازار کے اطراف گیس پائپ لائن منصوبے کا دوسری مرتبہ افتتاح کرنے کا پروگرام بنایا اور پرانے افتتاح کا بورڈ اکھاڑ دیا۔ جس پر منصوبے کا پہلے افتتاح کرنے والے مسلم لیگی ایم پی اے نثار مہمند کے حامی پہنچ گئے۔

مسلم لیگ کے کارکنان نے بھی علی محمد خان کے افتتاحی بورڈ اکھاڑ کر پھینک دیے جس پر تحریک انصاف کے کارکنان اور لیگی کارکنان میں جھگڑا ہوگیا۔ پولیس نے بروقت پہنچ کر مشتعل افراد کو منتشر کردیا مگر صورتحال بدستور کشیدہ ہے اور پولیس الرٹ ہے۔

جھگڑے کے بعد مسلم لیگ کے ایم پی اے جمشید مہمند اور وفاقی وزیر علی محمد خان بھی اپنے علاقے میں پہنچ گئے ہیں اور دونوں کے اپنے کارکنان سے خطاب کیا جس میں انہوں نے کارکنان کو برداشت اور افہام و تفہیم کا مشورہ دینے کے بجائے مخالف کو لتاڑا۔

مسلم لیگ کے ایم پی اے جمشید مہمند کا کہنا تھا کہ سوئی گیس منصوبہ انہوں نے 2016  میں منظور کیا تھا اور وہ اس کا افتتاح کر چکے ہیں۔ تحریک انصاف کے کارکنان نے ان کے افتتاحی  بورڈ اکھاڑ کر اپنے بورڈ لگا دیئے۔ علی محمد خان عوام کے لیے نئے منصوبے لگائیں۔ دوسروں کے منصوبے اپنے نام نہ کریں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube