Wednesday, January 26, 2022  | 22 Jamadilakhir, 1443

وزیراعظم حافظ آباد پہنچ گئے

SAMAA | - Posted: Nov 7, 2020 | Last Updated: 1 year ago
Posted: Nov 7, 2020 | Last Updated: 1 year ago

فائل فوٹو

وزیراعظم عمران خان آج 7 نومبر کو ایک روزہ دورے پر حافظ آباد پہنچ گئے ہیں۔ اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

حافظ آباد کے دورے کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ دورے کے دوران وزیراعظم نے یونیورسٹی کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔

وزیراعظم انصاف صحت کارڈ کا دائرہ کار بڑھانے کا بھی اعلان کریں گے۔ وزیراعظم میونسپل اسٹیڈیم میں جلسہ سے بھی خطاب کریں گے۔ میونسپل اسٹیڈیم میں جلسے کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ مقامی عہدے داروں نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حافظ آباد کا جلسہ پی ڈی ایم کے جلسوں سے بڑا ہوگا۔ اسٹیڈیم میں 10 ہزار سے زائد کرسیاں لگائی گئی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نوید شہزاد مرزا نے بتایا آج ضلع بھر میں عام تعطیل ہوگی۔ میونسپل اسٹیڈیم سے ملحقہ کالج ہاکی گراؤنڈ میں 4 ہیلی پیڈ تیار کئے گئے ہیں ۔ جلسہ میں شرکت کیلئے عوام کیلئے 2 گیٹ اور خواتین اور وی آئی پیز کیلئے ایک ایک گیٹ رکھا گیا ہے۔

جلسہ گاہ کی مانیٹرنگ کیلئے سی سی ٹی وی لگائے گئے ہیں۔ ادھر ضلعی انتظامیہ نے روٹ میں آنے والی سڑکیں راتوں رات مرمت کیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube