ملزمان 51 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے
کراچی کے پیٹرول پمپ پر سال کی سب سے بڑا ڈاکا پڑگیا، پير کو واردات ميں ملزمان 51 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق ڈکیتی کی واردات نارتھ کراچی کے پٹرول پمپ پر ہوئی۔ پمپ منيجر غضنفر علی نے سماء کو بتايا کہ جديد اسلحے سے ليس ملزمان نے فجر کے وقت دھاوا بولا، ہفتے اور اتوار کو جمع ہونیوالی رقم پير کے دن بينک ميں جمع کرانا تھی۔
پوليس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے پیٹرول پمپ کے تمام ملازمين کے بيانات ريکارڈ کرلئے، تاہم فی الحال کوئی ملزم گرفتار نہیں ہوسکا۔