Tuesday, January 18, 2022  | 14 Jamadilakhir, 1443

جھنگ:ریپ کی شکار خاتون ملزم سے چھپنے پر مجبور

SAMAA | - Posted: Nov 5, 2020 | Last Updated: 1 year ago
Posted: Nov 5, 2020 | Last Updated: 1 year ago

جھنگ میں ایک خاتون کو اس کے پڑوسی نے مبینہ طور پر ریپ کا نشانہ بنا دیا، جس کے بعد دھمکیوں کے باعث خاتون ملزم سے چھپتی پھر رہی ہیں۔

تھانہ صدر کی حدود میں رہائش پذیر خاتون کے مطابق پڑوسی ظفر نے ان کے گھر میں گھس کر ریپ کیا اور جاتے وقت کسی قانونی کارروائی کیے جانے کی صورت میں خاتون اور ان کے خاندان کو سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں بھی دے گیا۔

خاتون کا کہنا ہے کہ ریپ کی رپورٹ درج کرانے کے بعد سے انہیں ملزم کی جانب سے دھمکیاں مل رہی ہیں، جس کے باعث وہ اور ان کے بچے در بدر پھرنے پر مجبور ہیں۔

متاثرہ خاتون نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں اور ان کے بچوں کو تحفظ فراہم کیا جائے اور اس معاملے میں انصاف دلایا جائے۔

متعلقہ ڈی اس پی کا کہنا ہے کہ ملزم عبوری ضمانت پر ہے تاہم اسے جلد از جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube