سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ قوم کو جلد معلوم ہو جائے گا کہ مسلم لیگ ن کو دھاندلی کے ذریعہ حکومت سے نکالنا کیوں ضروری تھا۔
پیر کو اسرائیل کے وزیراعظم نے موساد کے سربراہ کے ہمراہ سعودی عرب کا خفیہ دورہ کرکے محمد بن سلمان سے ملاقات کی مگر اس کی خبر ’لیک‘ ہوگئی۔ اس کے بعد اچانک پاکستان میں بھی صحافیوں کے ایک مخصوص گروہ نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کیلئے لابنگ شروع کردی۔
Pakistan must also revisit it’s Israel policy. Message for we Pakistanis from the Custodians of the Holy Mosques and other brothers in the Arab world.“Nations don’t have permanent friends or enemies, only interests” Why is Pakistan shy of exercising its options?
— Kamran Khan (@AajKamranKhan) November 23, 2020
اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے بھی جی این این ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے اعتراف کیا تھا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے پاکستان پر دباؤ ہے مگر انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ دباؤ کس کا ہے۔
قوم کو جلد معلوم ہو جائیگا کہ مسلم لیگ ن کو دھاندلی کے ذریعہ حکومت سے نکالنا کیوں ضروری تھا- سی پیک بند، کشمیر گیا اور اب اگلے آئیٹم کا انتظار فرمائیے!
— Ahsan Iqbal (@betterpakistan) November 23, 2020
احسن اقبال نے اس صورتحال میں ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو جلد معلوم ہو جائے گا کہ مسلم لیگ ن کو دھاندلی کے ذریعہ حکومت سے نکالنا کیوں ضروری تھا- سی پیک بند، کشمیر گیا اور اب اگلے آئیٹم کا انتظار فرمائیے۔